
سری لنکا سےتعلق رکھنےوالی بالی ووڈ کی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی والدہ کِم فرنینڈس کا انتقال ہوگیا۔
ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، اداکارہ کی والدہ نے ہفتے کی رات ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں اپنی آخری سانس لی ، کم فرنینڈس کو 24 مارچ کو دل کا دورہ پڑا ، جسکے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
جیکولین فرنینڈس کے ساتھ انکی والدہ کے آخری دن گزررہےتھے ، اداکارہ نے گذشتہ ماہ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں بھی پرفارم کرنےسے انکار کردیاتھا۔









