
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کے علاقے ترنول میں نکاسی آب نہ ہونے کے باعث بارش کے کھڑے پانی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کیمطابق حکام نے بتایا کہ بھائی کو پانی میں پھسلتا دیکھ کر دو بہنوں نے بھی پانی میں چھلانگ لگا دی۔
بھائی کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں دونوں بہنیں بھی ڈوب گئیں۔ ڈوبنے والے تینوں بچوں کی لاشیں نکال کر پمز ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔









