بارش اور برفباری نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا

0
143
بارش اور برفباری نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا

ہاٹ لائن نیوز : ملک کے شمالی علاقہ جات اور بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برف باری نے مزید شدت اختیار کر لی، سوات، وادی کالام، وادی کاغان ، بالاکوٹ کے پہاڑ روئی کے سفید گالوں سے ڈھکے ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا، کوئٹہ میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ کراچی میں رات اور صبح کی سردی میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا ، آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہیگا۔ اسکے علاوہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

Leave a reply