
بارشوں سے پنجاب میں تباہی، 11 افراد ہلاک
پنجاب میں تیز بارش کے سبب گھروں کی چھتیں گرنے کے واقعات میں گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، کل سے جاری بارش سے ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ ہو گئی ہے، لاہور میں مرید وال کے علاقے میں مکان کی کچی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر پانچ افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
رائیونڈ روڈ پر بھی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، پاکپتن میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 2 بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئے جبکہ 17 افراد زخمی بھی ہوئے، بارش کے سبب غلہ منڈی پانی میں ڈوب گئی اور فصلوں کو شدید نقصان بھی پہنچا ہے۔









