
باجوڑ دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار شہید
کے۔پی۔کے کے ضلع باجوڑ میں بم دھماکے سے اے۔ سی اور تحصیلدار سمیت پانچ افراد شہید اور سولہ زخمی ہو گئے، ڈی۔ پی۔ او باجوڑ کا کہنا ہے کہ دھماکا خار کے علاقے صدیق آباد میں ہوا، دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار اے۔ سی سمیت پانچ افراد شہید ہو گئے، دھماکے سے زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا اور سیکیورٹی بڑھا دی گئی اور امدادی سرگرمیاں شروع ہیں، دھماکے کی سی۔ سی ۔ٹی۔ وی فوٹیج موصول ہو گئی ہے، شہید اسسٹنٹ کمشنر سمیت چار افراد کی نماز جنازہ پولیس لائن خار میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر، ڈی۔ پی۔ او اور دیگر افسران شریک ہوئے۔









