
بابر اعظم اس دہائی کے سب سے بہترین کرکٹر ہیں
آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ نے پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم کی تعریف کے دوران کہا کہ وہ اس دہائی کے سب سے بہترین کھلاڑی ہیں، انہوں نے سڈنی میں انٹرویو کے دوران بی۔بی۔ایل میں سڈنی سکسرز کی طرف سے بابراعظم کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے سوال پر کہا کہ پاکستانی کرکٹر نے اپنی انٹرنیشنل کارکردگی سے ناقدین کے منہ بند کر دیے ہیں، انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ شائقین آسٹریلیا میں انہیں کھیلتے دیکھ کر پسند کریں گے اور پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی میچ ونر پلئیر ہیں، سابق آسٹریلوی کپتان کا یہ بیان بابر اعظم کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔








