بائیڈن کے بیان کے بعد ٹرمپ کوڑے کے ٹرک میں سوار ہو گئے

0
162
بائیڈن کے بیان کے بعد ٹرمپ کوڑے کے ٹرک میں سوار ہو گئے

ہاٹ لائن نیوز : امریکی صدر جو بائیڈن کے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ’کچرا‘ کہنے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ کچرے کے ٹرک پر بیٹھ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کو ہلکے سبز اور نارنجی رنگ کی جیکٹ پہنے کچرے سے بھرے ٹرک کی ڈرائیور سیٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ جیکٹ عام طور پر کوڑا اٹھانے والے کارکن پہنتے ہیں۔

ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں آج امریکی ریاست وسکونسن پہنچے۔ جب وہ بوئنگ طیارے سے اترے تو وہ سیدھے کچرے سے بھرے ٹرک میں چلے گئے، جو ان کا انتظار کر رہا تھا۔ بعد ازاں، انہوں نے کچرا اٹھانے والے کارکنوں کی مخصوص جیکٹ پہنے ایک ریلی سے بھی خطاب کیا۔

“یہ بائیڈن اور کملا ہیرس کے اعزاز میں ہے،” سابق امریکی صدر نے کچرے کے ٹرک میں بیٹھتے ہوئےصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا۔

Leave a reply