بائیڈن انتظامیہ کے آخری دو ماہ ؛ نیتن یاہو پریشانی میں مبتلا

0
185
بائیڈن انتظامیہ کے آخری دو ماہ ؛ نیتن یاہو پریشانی میں مبتلا

ہاٹ لائن نیوز : ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ امریکہ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ یہ تبدیلی خاص طور پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے لیے پریشان کن ہے، جنہیں خدشہ ہے کہ صدر بائیڈن اسرائیل کو اس طرح مشکل میں ڈال سکتے ہیں جیسا کہ براک اوباما کے دور میں ہواتھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امید ظاہر کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ جیت جائیں گے۔ انتخابی نتیجہ ان کی توقع کے مطابق تھا لیکن وہ قدرے پریشان بھی ہیں۔

جو بائیڈن 20 جنوری کو ٹرمپ کے دوبارہ حلف اٹھانے تک امریکہ کے صدر ہیں۔اس دوران وہ کوئی ایسا کام کر سکتے ہیں جس سے اسرائیل کے لیے مسائل پیدا ہوں۔

23 دسمبر 2016 کو سابق امریکی صدر براک اوباما نے اپنے آخری ایام میں یہودی بستیوں کے خلاف قرارداد کو ویٹو کرنے سے گریز کیا جس کے نتیجے میں ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے لیے قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔ بنجمن نیتن یاہو کو ڈر ہے کہ جو بائیڈن جاتے جاتے اسی طرح کی الجھن پیدا نہ کر دیں۔

Leave a reply