اے ٹی پی فائنلز 2025 کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

0
163
اے ٹی پی فائنلز 2025 کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

مردوں کے سیزن کے اختتامی ٹینس ایونٹ، اے ٹی پی فائنلز 2025 کے لیے اس بار ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے، جو کہ گرینڈ سلیم یو ایس اوپن سے بھی زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اے ٹی پی فائنلز میں ناقابل شکست رہنے والے سنگلز کھلاڑی کو 5.071 ملین ڈالرز دیے جائیں گے، جو یو ایس اوپن کے حالیہ چیمپئنز کو دی گئی انعامی رقم (5 ملین ڈالرز) سے قدرے زیادہ ہے۔

گزشتہ سال یانک سنر کو اے ٹی پی فائنلز میں شاندار کارکردگی پر 4.881 ملین ڈالرز ملے تھے، لیکن اس سال رقم میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 15.5 ملین ڈالرز رکھی گئی ہے، جو اے ٹی پی کیلنڈر میں سب سے بڑی رقم ہے۔

اس کے علاوہ، ڈبلز کیٹیگری میں بھی انعامات بڑھا دیے گئے ہیں۔ ناقابل شکست ڈبلز جوڑی کو 959,300 ڈالرز دیے جائیں گے۔

یہ ایونٹ 9 سے 16 نومبر تک اٹلی میں منعقد ہوگا، جس کے لیے کارلوس الکاریز اور یانک سنر پہلے ہی کوالیفائی کر چکے ہیں۔

Leave a reply