اے ٹی ایم مشین نے لاپتہ لڑکی کو والدین سے ملوا دیا

ہاٹ لائن نیوز : چین میں لاپتہ ہونے والی لڑکی اپنی ذہانت سے اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبہ زی جیانگ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ بچی کوژو کے ساتھ یہ واقعہ 30 جولائی کو پیش آیا۔
لڑکی ڈانس کی کلاس لینے کے بعد اپنے دادا کے ساتھ گھر جارہی تھی لیکن بعد میں ان سے الگ ہوگئی۔ لاپتہ ہونے والی چھوٹی بچی مصیبت میں تھی، اپنے گھر کے راستے سے بے خبر تھی۔ پھر اس کی نظر قریبی اے ٹی ایم بوتھ پر پڑی جس میں وہ داخل ہوئی اور اے ٹی ایم مشین کا سرخ بٹن دبایا۔
بٹن دبا کر لڑکی نے بینک کے مانیٹرنگ سینٹر سے رابطہ کیا۔ لڑکی نے کال پر کمرشل بینک کے ملازم کو بتایا کہ وہ لاپتہ ہے اور اپنے گھر والوں کے فون نمبر نہیں جانتی۔ ملازم نے پولیس سے رابطہ کیا اور اسے تسلی دینے کے لیے لائن پر رہنے کو کہا۔
کاؤنٹی کے پبلک سیفٹی افسران نے لڑکی کو اس کے خاندان کے ساتھ دوبارہ ملانے میں مدد کے لیے جائے وقوعہ پرلےگئے۔ گلوبل ٹائمز کے مطابق، پولیس لڑکی کو اس کے گھر لے گئی۔
ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کی والدہ نے اسے اے ٹی ایم کال کے بٹن کے بارے میں سکھایا تھا اور اسے مشورہ دیا تھا کہ اگر وہ خود کو ایسی حالت میں پائے تو فوری یہ کارروائی کرے۔









