اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر چارجز میں مزید اضافہ

0
228
اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر چارجز میں مزید اضافہ

اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر چارجز میں مزید اضافہ

پاکستان میں کمرشل بینکوں نے دوسرے بینکوں کے اے۔ ٹی۔ ایم سے پیسے نکالنے والے صارفین پر فی ٹرانزیکشن اضافہ کر دیا ہے، جس سے عوام کو مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑے گا، پہلے یہ 23.44 تھی جبکہ اب 35 روپے فی ٹرانزیکشن ہو گیا ہے، تمام کمرشل بینکوں نے یہ نئی فیس لاگو کر دی ہے، بینکوں کے ذریعے یہ چارجز 1-لنک نیٹ ورک کے شیئر پر ہوتے ہیں جبکہ کچھ رقم اس بینک کو دی جاتی ہے جس کی اے۔ ٹی۔ ایم سے ٹرانزیکشن ہوتی ہے، یہ اضافی بوجھ ان صارفین کے لئے مشکل پیدا کرے گا جن علاقوں میں اپنے بینک کے اے۔ٹی۔ ایم دستیاب نہیں ہیں اور وہ دوسرے بینکوں کے اے۔ ٹی۔ ایم استعمال کرتے ہیں، صارفین نے اسے عوام پر مالی دباؤ قرار دیا ہے، اور اس فیصلے پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply