اے آر رحمان کی گٹارسٹ کی بھی طلاق ؛ مداح چونک گئے

ہاٹ لائن نیوز : اے آر رحمان کے بعد انکی گٹارسٹ موہنی کی طلاق کی پوسٹ وائرل ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کیمطابق اے آر رحمان کی طلاق کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ اب انکے ساتھ کئی شوز میں کام کرنیوالی گٹارسٹ موہنی کی طلاق کی پوسٹ بھی وائرل ہو گئی ہے۔ موہنی نے یہ اعلان رحمان کی طلاق سے چند گھنٹے قبل کیا تھا۔ اب لوگوں نے دونوں ناموں کو ایک ساتھ ملانا شروع کر دیا ہے۔
موہنی ڈے ایک گٹارسٹ ہیں اور اے آر رحمان کیساتھ 40 سے زیادہ شوز کر چکی ہیں۔ انہوں نے اپنی طلاق کی خبر اےار رحمان کی طلاق کی خبر سےچند گھنٹے قبل پوسٹ کی تھی، اب مداح دونوں خبروں کو جوڑ کر وائرل کر رہے ہیں۔









