اے آئی سےمتعلق گوگل کی رونگٹےکھڑےکردینےوالی پیشگوئی

آج کا دور مصنوعی ذہانت کا ہے ، جسمیں یہ غلط نہیں ہے اگر یہ کہاجاتا ہے کہ انسان اےآئی پر انحصار کرناشروع کررہا ہے۔
اے آئی سے متعلق بہت سے لوگوں نےپیش گوئیاں کی ہے کہ یہ مستقبل میں انسانوں کیلئےسنگین خطرہ بنسکتا ہے۔
گوگل ڈیپ مائنڈکےتحقیقی مضمون میں خبردارکیاگیا ہے کہ انسانی سطح کی مصنوعی ذہانت ، جسکواےجی آئی بھی کہاجاتاہے ، 2030ء تک انسانیت کےوجودکیلئےایک اہم خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کا نظام ممکنہ طور پر اتنا طاقتور ہوسکتا ہے کہ انسانی تہذیب کومستقل طور پر تباہ کرسکتاہے۔
مطالعات نے متنبہ کیا ہے کہ اےجی آئی شدید نقصان کاسبب بن سکتا ہے ، یہانتک کہ انسانیت کو ختم کرنےسے بھی ، کیونکہ اسکے بہت سے زیادہ ممکنہ منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔









