ایک ہی دن میں 1300 ملازمین برطرف

ایک ہی دن میں 1300 ملازمین برطرف
امریکی محکمہ خارجہ نے جمعہ کے دن محکمہ خارجہ سے 13 سو سے زائد ملازمین کو برطرف کر دیا ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے منصوبے کے تحت محکمہ خارجہ کے 13 سو سے زائد ملازمین کو نوکری سے نکال دیا، برطرفی پر امریکی محکمہ خارجہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔
محکمہ خارجہ میں ملازمت کے آخری روز دفتر سے باہر نکلتے ہوئے متعدد ملازمین آبدیدہ ہو گئے، برطرف ہونے والے ملازمین اہم شعبوں میں کام کرتے تھے، ملازمین پرتشدد انتہا پسندی جیسے مسائل پر کام کر رہے تھے۔









