ایک ہی خاندان کی 6 بچیاں جاں بحق

0
264
ایک ہی خاندان کی 6 بچیاں جاں بحق

ایک ہی خاندان کی 6 بچیاں جاں بحق

سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن کے نواحی علاقہ جناح کالونی میں گھر میں کھیلتے ہوئے چھ بچیاں گندم کے بھڑولے میں دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہمیشہ کے لیے ہار گئیں ۔ بچیاں کھیل کے دوران گندم کے بھڑولے میں چھپ گئیں، بھڑولے کا دروازہ بند ہونے سے وہ پھنس گئے اور دم گھنٹے سے اموات واقع ہوئیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں سات سالہ مریم ، چھ سالہ سونیا، ایک سالہ دعا ، چار سالہ سویرا، چھ سالہ آمنہ اور آٹھ سالہ سمیہ شامل ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گھر میں بھڑولے کی صفائی کے بعد گھر والے باہر چلے گئے، بچیاں کھیلتے ہوئے بھڑولے میں چلی گئیں جس کے بعد وہ واپس باہر نہیں نکل سکیں۔

Leave a reply