ایکشن فلم کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ میں جاں بحق

0
215
ایکشن فلم کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ میں جاں بحق

ایکشن فلم کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ میں جاں بحق

تامل ایکشن فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک منظر شوٹ کرواتے ہوئے اسٹنٹ مین ہلاک، تامل ایکشن فلم (Vettuvan ) کی شوٹنگ کے دوران مشہور اسٹنٹ مین ہلاک ہو گئے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹنٹ میںن تیز رفتار گاڑی کو اونچائی سے گزارنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن گاڑی ہوا میں اچھل جاتی ہے، شوٹ کرنے والے کیمرا مین گاڑی اچھلنے کے بعد سمجھ گئے کہ اسٹنٹ مین کے ساتھ کچھ غلط ہو چکا ہے۔

وہ کیمرے چھوڑ کر اسٹنٹ مین کی جانب بھاگتے ہیں، اسٹنٹ مین ہوا میں اچھلتے ہی زمین پر گرتے وقت ہی ہلاک ہو جاتے ہیں اور کیمرامین سمیت دیگر لوگوں کے پہنچنے تک اسٹنٹ مین جاں بحق ہو چکے ہیں، ہلاک اسٹنٹ مین کی شناخت ایس۔ ایم۔ راجو کے نام سے ہوئی وہ تامل فلموں کے مشہور اسٹنٹ مین تھے۔

Leave a reply