ایکس پرسائبرحملہ ، مسک کایوکرین پرالزام

0
168
ایکس پرسائبرحملہ ، مسک کایوکرین پرالزام

ہاٹ لائن نیوز : ارب پتی بزنس شخصیت ایلون مسک نے منگل کے روز دعوی کیاہے کہ انکے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” کو ایک بڑےسائبر حملے کا نشانہ بنایاگیا ہے ، جسکے پیچھے آئی پی ایڈریس “یوکرین ایریا”ہیں۔

پلیٹ فارم کو پیر کے روز متعدد بار نقصان اٹھانا پڑا ، اس دوران ایکس وقفےوقفے سے آن لائن آتااور پھر کریش ہوجاتا۔

مسک نے فاکس نیوز پربتایاکہ ، “ہم یقینی طور پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ کیا ہوا ہے؟لیکن ایک بڑا سائبر حملہ کیا گیا تاکہ ایکس سسٹم کو بندکیاجاسکے۔” حملےکےآئی پی ایڈریس یوکرائنی علاقےسےتعلق رکھتےہیں۔

Leave a reply