ایڈن گارڈنز ٹیسٹ میں بڑا دھچکا: شبمن گل میدان سے اسپتال پہنچ گئے

0
102
ایڈن گارڈنز ٹیسٹ میں بڑا دھچکا: شبمن گل میدان سے اسپتال پہنچ گئے

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران گردن کی شدید تکلیف کا شکار ہو کر اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ ایڈن گارڈنز میں جاری میچ کے دوسرے روز وہ صرف چار رنز بنانے کے بعد اچانک درد محسوس کرتے ہوئے میدان سے باہر چلے گئے، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شبمن گل کو یہ مسئلہ جنوبی افریقی اسپنر سائمن ہارمر کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران پیش آیا، جس سے ان کی گردن میں شدید کھچاؤ پیدا ہوا۔ ڈریسنگ روم میں انہیں گردن کا کالر لگایا گیا، تاہم تکلیف برقرار رہنے پر ہفتے کی شام انہیں سروائیکل کالر کے ساتھ اسپتال لے جایا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کپتان اس وقت آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں اور ڈاکٹرز ان کی حالت پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ طبی ٹیم اگلے ٹیسٹ اور دستیابی کے حوالے سے فیصلہ مزید ٹیسٹ رپورٹس سامنے آنے کے بعد کرے گی۔ ان کی باقی میچ میں شرکت تقریباً ناممکن سمجھی جا رہی ہے۔

Leave a reply