ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متوقع، اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

0
116
ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متوقع، اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

ایپل کی جانب سے فولڈ ایبل اسمارٹ فون پر کام تیزی سے جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی 2026 میں اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرائے گی۔

ذرائع کے مطابق، اس ڈیوائس کا اندرونی کوڈ نام “V68” رکھا گیا ہے اور اس کا ڈیزائن بک اسٹائل ہوگا، یعنی فون کو کتاب کی طرح کھولا اور بند کیا جا سکے گا۔ اس انداز کا فون پہلے ہی سام سنگ جیسے برانڈز کی جانب سے پیش کیا جا چکا ہے، مگر ایپل اپنے مخصوص انداز میں اسے مزید بہتر بنا کر مارکیٹ میں لائے گا۔

متوقع فیچرز میں 7.9 سے 8.3 انچ تک کا بڑا فولڈ ایبل ڈسپلے، مجموعی طور پر چار کیمرے شامل ہوں گے — ایک فرنٹ پر، ایک اندرونی جانب اور دو بیک پر نصب ہوں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فون میں فیس آئی ڈی کے بجائے ٹچ آئی ڈی سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جبکہ سم کارڈ سلاٹ کی جگہ صرف ای سم کی سہولت دی جائے گی۔

یہ نیا فولڈ ایبل فون ممکنہ طور پر آئی فون 18 سیریز کے ساتھ 2026 کی دوسری ششماہی میں لانچ کیا جائے گا۔ قیمت کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ ایپل کی تاریخ کا سب سے مہنگا فون ہوگا، جس کی ممکنہ قیمت 2 ہزار سے 3 ہزار امریکی ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے۔

ایپل ماضی میں کسی بھی نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے سے پہلے اس کے مکمل نکھرنے کا انتظار کرتا رہا ہے، اور ایسا ہی کچھ اس فولڈ ایبل ڈیوائس کے معاملے میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a reply