ایپل کا نیا فیصلہ: آئی فون ائیر کی پیداوار میں بڑی کمی متوقع

0
100
ایپل کا نیا فیصلہ: آئی فون ائیر کی پیداوار میں بڑی کمی متوقع

ٹیکنالوجی کی معروف امریکی کمپنی ایپل نے اپنے حالیہ ماڈل آئی فون ائیر کی پیداوار میں نمایاں کمی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی یہ فیصلہ اس ماڈل کی توقع سے کم فروخت اور صارفین کی محدود دلچسپی کے باعث کر رہی ہے۔

ستمبر 2025 میں متعارف کرایا گیا آئی فون ائیر اپنی انتہائی پتلی باڈی — صرف 5.6 ملی میٹر موٹائی — کی وجہ سے خبروں کی زینت بنا تھا اور اسے ایپل کی تاریخ کا سب سے سلم فون قرار دیا گیا تھا۔ ابتدائی دنوں میں صارفین کی جانب سے کافی توجہ حاصل ہونے کے باوجود، اس کی فروخت کمپنی کی توقعات پر پوری نہیں اتر سکی۔

تجزیہ کار منگ چی کیو کے مطابق، ایپل انتظامیہ نے 2026 کی پہلی سہ ماہی تک آئی فون ائیر کی پیداوار 80 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان کے مطابق کچھ اہم پرزہ جات کی تیاری اور سپلائی بھی 2025 کے اختتام تک بند کی جا سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل اب اپنی توجہ اگلے فلیگ شپ ماڈلز اور نئی ٹیکنالوجی پر مرکوز کرنے کی تیاری کر رہی ہے، تاکہ صارفین کو بہتر فیچرز اور کارکردگی کے ساتھ متبادل آپشن فراہم کیے جا سکیں۔

Leave a reply