ایوی ایشن طیاروں کو بم سے اڑانے کی افواہوں سے پریشان

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی طیاروں کو مسلسل بم کی دھمکیاں ملنے کیوجہ سے بھارتی ایوی ایشن مشکلات کا شکار ہے۔
دریں اثنا، دو اور ہندوستانی پروازوں کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں ایک ہفتے میں کم از کم 16 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کیمطابق گزشتہ روز دہلی سے لندن جانیوالی بھارتی پرواز وستارا میں بم کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد پرواز کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے لیے اتار لیا گیا۔ سیکیورٹی چیک کی تلاشی میں کچھ نہیں ملا۔









