این ایف سی ایوارڈ کےلیے 29 اگست کواہم اجلاس طلب

مالی وسائل کوصوبوں کے مابین تقسیم کا فارمولاطےکرنےکےلیے 29 اگست کو 11 ویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس طلب کیا گیا۔
ذرائع کیمطابق ، این ایف سی کے اجلاس میں ، مرکزی حکومت صوبوں کے سامنے مالی اعداد و شماررکھےگی ، وزارتی کمیٹی نے اگلے این ایف سی ایوارڈ کے لئے حکمت عملی تیار کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو سود کی ادائیگی ، انسداد دہشت گردی کےاخراجات سےمتعلق بتائیگی۔
ذرائع کے مطابق ، صوبوں کو بی آئی ایس پی اور دفاع پر ہونیوالے اخراجات پر بھی اعتماد میں لیا جائیگا۔









