اینیمل تمام ریکارڈ توڑنے کو تیار

0
286
اینیمل تمام ریکارڈ توڑنے کو تیار

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’اینیمل‘ نے سنسنی مچا دی، ریلیز ہوتے ہی مداحوں کا سینما گھروں کے باہر رش ہوگیا۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘اینیمل’ ریلیز ہو چکی ہے اور پہلے ہی دن اینیمل ‘ کا بخار ہر طرف چھا گیا ہے، شائقین رنبیر کپور اور رشمیکا منڈنا کی اداکاری کو دیکھنے کے لیے صبح 6 بجے سے ہی پسینما گھروں کے باہر پہنچ گئے ۔

شائقین فلم ‘اینیمل ‘ کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے کیونکہ فلم کے سنسنی خیز ٹریلر نے ریلیز سے قبل ہی رنبیر کپور کے کردار کی دہشت پھیلا دی تھی، ٹریلر میں رنبیر کپور کو بے دردی سے قتل ہوتے دکھایا گیا تھا۔

اینیمل میں بوبی دیول رنبیر کپور کے مدمقابل ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ رشمیکا مندنا فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس کے علاوہ انیل کپور ‘اینیمل’ میں رنبیر کپور کے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو یکم دسمبر کو پانچ زبانوں: ہندی، تیلگو، تامل، کنڑ اور ملیالم میں دنیا بھر میں ریلیز ہوئی ہے۔

Leave a reply