
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کے اختیارات کم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے فریقین کو جواب طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی معاونت کے لیے طلب کر لیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد چٹھہ نے شہری سردار شمین گل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں گورنر پنجاب اور اینٹی کرپشن پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے یکم دسمبر کو آرڈننس کے ذریعے اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود کیے ہیں۔ گورنر گریڈ ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے والی تعینات اتھارٹی کرے گی۔ گریڈ 18 سے 19 کے افسران کے خلاف کاروائی کا اختیار ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو دیا گیا۔
اینٹی کرپشن کے اختیارات بیوروکریسی کو منتقل کیے گے۔ یہ آرڈیننس خلاف قانون جاری کیا گیا۔ عدالت اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کو معاون جبکہ فریقین کو جواب جمع کروانے کے لیے طلب کر لیا ۔









