اینٹی کرپشن عدالت سے پی ٹی آئی رہنما کو بڑا ریلیف

0
182
اینٹی کرپشن عدالت سے پی ٹی آئی رہنما کو بڑا ریلیف

اینٹی کرپشن عدالت لاہور ،سرکاری زمین پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم بنانے کے کیس میں بڑی پیشرفت ۔عدالت نے ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد عاطف کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دے دیا ,

سنئیر جج اینٹی کرپشن عدالت صفدر علی بھٹی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار کے خلاف غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا الزام ہے ۔اینٹی کرپشن نے ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرکاری زمین شامل کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور لوگوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ ہے عدالت ملزم کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے۔
ملزم کے وکیل نے دلائل دیے کہ
درخواست گزار کا قاسم ڈویلپر ہاؤسنگ سوسائٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔درخواست گزار ہاؤسنگ سوسائٹی کا عہدیدار بھی نہیں ہے ۔
سنی اتحاد کونسل سے تعلق ہونے پر مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے

درخواست گزار پی پی 133 ننکانہ سے سنی اتحاد کونسل کے ممبر صوبائی اسمبلی ہے ، عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض کنفرم کرنے کا حکم۔۔

Leave a reply