ایم کیو ایم گلگت انتحابات میں بھرپور حصہ لے گی

0
146
ایم کیو ایم گلگت انتحابات میں بھرپور حصہ لے گی

ایم کیو ایم گلگت انتحابات میں بھرپور حصہ لے گی

ایم کیو ایم نے گلگت بلتستان میں ہونے والے آئیندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا ہے، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے وفد نے بہادر آباد میں سنیئر رہنماؤں انیس قائم خانی اور سید امین الحق سے اس سلسلے میں ملاقات کی۔

انیس قائمخانی نے کہا کہ ایم کیو ایم گلگت بلتستان کے مسائل کی نہ صرف مکمل آگاہی رکھتی ہے بلکہ ان کے مسائل کے حل کے لئے پر عزم ہے، ہمارے امیدوار ماضی میں بھی انتخابات میں کامیاب ہوتے رہے ہیں، امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ متوسط طبقے کو اقتدار کے اعلی ایوانوں تک پہنچایا، ایم کیو ایم ایک روایت شکن جماعت ہے اور ہماری جماعت برابری، آزادی اور انصاف پر یقین رکھتی ہے۔

Leave a reply