ایم سی سی کا مؤقف: سلمان علی آغا کا رن آؤٹ قوانین کے مطابق درست تھا

0
52
ایم سی سی کا مؤقف: سلمان علی آغا کا رن آؤٹ قوانین کے مطابق درست تھا

بنگلا دیش کے خلاف 13 مارچ کو میرپور، ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کے رن آؤٹ کو لے کر میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔
ایم سی سی نے بیان میں کہا کہ سلمان علی آغا اس وقت کریز سے باہر تھے اور گیند کھیل میں موجود تھی، اس لیے وہ قوانین کے مطابق واضح طور پر رن آؤٹ تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی بیٹر کو فیلڈنگ سائیڈ کی اجازت کے بغیر گیند اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
مزید وضاحت میں ایم سی سی نے کہا کہ کھلاڑیوں کے درمیان ٹکراؤ ہونے سے گیند خود بخود ڈیڈ نہیں ہوتی، اس لیے کھیل جاری رہتا ہے۔
ایم سی سی کے مطابق اسپرٹ آف کرکٹ کے تحت بنگلا دیش اپیل واپس لے سکتا تھا، تاہم قوانین کے مطابق آن فیلڈ امپائرز کے پاس سلمان علی آغا کو آؤٹ دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

Leave a reply