ایم تھری موٹروےپرکوسٹرکوخوفناک حادثہ

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں موٹروے ایم تھری کے ریسٹ ایریا کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 خواتین جانبحق اور 33 مسافر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کیمطابق موٹروے ایم تھری پر ننکانہ ریسٹ ایریا کےقریب تیزرفتار فاتر کوسٹربے قابو ہو کر مزدا سے ٹکرا گئی اور موٹر وے سے نیچے جا گری جسکے نتیجے میں 6 سالہ پچی سمیت 3 خواتین جانبحق اور 33 مسافر زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں 6 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جانبحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کوڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاگیا۔








