ایمیلی اِن پیرس کےاسسٹنٹ ڈائریکٹردوران شوٹنگ انتقال کرگئے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیاگو بوریلا اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی سب سے مشہور سیریز ایملی ان پیرس کی شوٹنگ کے دوران اچانک انتقال کرگئے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ 47 سالہ ڈیاگو کی موت اٹلی کے شہر وینس میں ہوئی ، جہاں شو کا پانچواں سیزن جاری تھا۔
ڈیاگو بوریلا جمعرات کے روز ہوٹل ڈینییلی میں شوٹنگ کی تیاری کررہےتھےکہ گرپڑے، طبی عملے نے فوری انکاعلاج کرنیکی کوشش کی لیکن وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔









