ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

معروف اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ ایک بار پھر والدین بن گئے ہیں۔ اداکار منیب بٹ نے 27 اگست کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے خوشخبری دی کہ ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
نومولود بچی کی پیدائش 26 اگست کو ہوئی، جس کا نام “نیمل منیب” رکھا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز حلقوں کی جانب سے اس خوشخبری پر جوڑے کو مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ ایمن اور منیب کی پہلی بیٹی امل 2019 میں جبکہ دوسری بیٹی مرال 2023 میں پیدا ہوئی تھی۔








