ایمریٹس کی پروازوں میں واکی ٹاکیز اور پیجرز پر پابندی

0
169
ایمریٹس کی پروازوں میں واکی ٹاکیز اور پیجرز پر پابندی

ہاٹ لائن نیوز : متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس نے فضائی سفر کے دوران واکی ٹاکیز اور پیجرز کو سامان میں لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

لبنان میں پیجرز اور واکی ٹاکیز کے دھماکے کے بعد ایمریٹس نے ہدایات جاری کی ہیں کہ دبئی جانے یا آنے والے تمام مسافر اپنے چیک شدہ سامان یا ہینڈ لگیج میں پیجر اور واکی ٹاکی لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔’

ایمریٹس نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ اگر کسی مسافر کے سامان میں ایسی کوئی چیز پائی جاتی ہے تو دبئی پولیس اسے اپنی تحویل میں لے گی۔

Leave a reply