ایلون مسک کی اوپن اے آئی خریدنے کیلئے اربوں ڈالر کی بولی

0
183
ایلون مسک کی اوپن اے آئی خریدنے کیلئے اربوں ڈالر کی بولی

ہاٹ لائن نیوز : ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایلون مسک نےاوپن اے آئی پرنظریں جمالیں ور انہوں نے اسے خریدنے کے لئے ایک بڑی بولی لگائی ہے۔

ایلون مسک کے ایک خصوصی گروپ نے اوپن اے آئی پر قابو پانیکے لئے .97.4 بلین کی پیشکش کی ہے۔ یہ اقدام اسوقت سامنے آیا جب مسک نے اوپن اے آئی کو منافع بخش کمپنی بننے سے روکنے کے لئے مقدمہ دائر کیا۔ مسک نے 2015 میں اوپن اے کی بنیاد رکھی تھی ، لیکن 2019 میں وہ اوپن اے آئی سے الگ ہوگئے تھے۔

بعدازاں ، ایلون مسک نے 2023 میں اپنی مصنوعی ذہانت کی کمپنی قائم کی ، جو مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک بڑانام بنانیکی کوشش میں مصروف ہے۔

Leave a reply