ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیر باد کہ دیا

0
187
ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیر باد کہ دیا

ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیر باد کہ دیا

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکن کمپنی ٹیسلا، سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر کے مالک اور امریکا کے محکمہ حکومتی کارکردگی کے سربراہ ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیر باد کہہ دیا ہے، ایلون مسک بانی ایکس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتائے بغیر ان کے مشیر کا عہدہ چھوڑ دیا۔

ایلون مسک نے ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ حکومت کے خصوصی ملازم کی حیثیت سے میرا ٹائم ختم ہو گیا ہے، ایلون مسک نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو انہوں نے اضافی اخراجات کو کم کرنے کا مجھے موقع دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈوج کا مشن وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو گا۔

Leave a reply