ایلون مسک غیرقانونی تارکین وطن نکلے، بائیڈن کی کڑی تنقید

0
130
ایلون مسک غیرقانونی تارکین وطن نکلے، بائیڈن کی کڑی تنقید

ہاٹ لائن نیوز : امریکی صدر جو بائیڈن نے اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی معروف ارب پتی ایلون مسک کو امریکا میں غیر قانونی طور پر کام کرنے کی خبروں کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ مسک نے اسٹوڈنٹ ویزا کے دوران غیر قانونی طور پر ملک میں کام کیا۔

اخبار نے کمپنی کے دستاویزات، سابق کاروباری ساتھیوں اور عدالتی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسک اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں گریجویٹ پروگرام کے لیے 1995 میں پالو آلٹو، کیلیفورنیا پہنچا، “لیکن کبھی کورسز میں داخلہ نہیں لیا۔” اس نے اپنے اسٹارٹ اپ پر کام جاری رکھا۔

بائیڈن نے ہفتے کے روز پٹسبرگ کے ایک یونین ہال میں انتخابی مہم کے دوران کہا، “دنیا کا سب سے امیر آدمی یہاں ایک غیر قانونی کارکن نکلا۔”

بائیڈن نے کہا کہ جب وہ سٹوڈنٹ ویزا پر آیا تھا تو اسے سکول میں ہونا تھا، لیکن وہ نہیں تھا۔ وہ قانون توڑ رہا تھا۔ اور وہ ان تمام غیر قانونیوں کے ساتھ کھڑا ہے جو ہمارے راستے میں آ رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے ایلون مسک نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ اور کہا ہے کہ “مجھے حقیقت میں امریکہ میں کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی،” مسک نے مزید کہا ، “بائیڈن جھوٹ بولنے والی کٹھ پتلی ہے۔

Leave a reply