ایف پی سی سی آئی نے لانچ پیڈپاکستان کااعلان کردیا

0
160
ایف پی سی سی آئی نے لانچ پیڈپاکستان کااعلان کردیا

ہاٹ لائن نیوز ::ایف پی سی سی آئی نے پاکستان میں تعلیمی اداروں کے کاروباری نظریات ، اسٹارٹ اپس,تخلیقی منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے لانچ پیڈ پاکستان کے نام سے ایک پلیٹ فارم کااعلان کیاہے۔

ایف پی سی سی آئی نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنےاور نئے تخلیقی آغاز میں سرمایہ کاری کیلئے لانچ پیڈ پاکستان کے نام سے ایک ملک گیر پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر کاکہناہےکہ ایف پی سی سی آئی نے ملک کی تاریخ میں ملک کے سب سے بڑےپروگرام کا آغاز کیاہے۔

یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ایف پی سی سی آئی نوجوان تخلیق کاروں ، یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء ، پاکستان میں انکیوبیشن میں چلنےوالے اسٹارٹ اپ کو سرمایہ کاری کا موقع فراہم کریگا۔

Leave a reply