
ہاٹ لائن نیوز : طورخم بارڈر پر پاکستانی فرنٹیئر کور اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
ایف سی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کے اہلکار طورخم بارڈر کے قریب سڑک اور مورچہ بنا رہے تھے۔ ایف سی حکام نے افغان فورسز کو تعمیرات سے منع کیا۔
افغان فورسز باز نہیں آئی تو کشیدگی زیادہ بڑھ گئی اور دوطرفہ فائرنگ شروع ہوگئی اور اب وقفےوقفےسے بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی کیاجارہا ہے۔
فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم طورخم بارڈر ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔









