ایف بی آر کا ہزاروں گاڑیاں خریدنےکےلیے قائمہ کمیٹی کوخط

ہاٹ لائن نیوز : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےہزاڑ سےزائدگاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھ دیا۔ ایف بی آر کے مطابق یہ گاڑیاں صرف فیلڈ دفاتر میں تعینات عملے کو فراہم کی جائینگی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ یہ گاڑیاں گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے افسران کو دی جائیںنگی تاہم گریڈ انیس اور اس سے اوپر کے افسران کو گاڑیاں نہیں دی جائینگی۔ ایف بی آر نے وضاحت کی کہ گاڑیاں افسران کے ذاتی استعمال کیلیے نہیں بلکہ دفاتر میں رکھی جائیں گی۔
مزید برآں ، مناسب استعمال کو یقینی بنانیکے لئے غلط استعمال سے بچنے کیلئے ایف بی آر اسٹیکرز کو گاڑیوں پر چسپاں کیا جائیگا۔









