
ہاٹ لائن نیوز : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجر دوست اسکیم پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مارکیٹ سروے اور چھوٹے دکانداروں کی رجسٹریشن روک کر بڑے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
بجلی کے بلوں اور ریٹرن کا ڈیٹا بڑے خوردہ فروشوں، دکانداروں اور تاجروں کی رجسٹریشن، ہول سیل مارکیٹوں اور بڑی مارکیٹوں کے سروے کے لیے استعمال کیا جائیگا۔
ایف بی آر کے اس اقدام کا مقصد رواں مالی سال میں تاجر دوست اسکیم کے لیے پچاس ارب روپے کا ہدف حاصل کرنا ہے۔









