ایشین والی بال کپ، پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

0
341
ایشین والی بال کپ، پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ایشین والی بال کپ، پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے، بحرین میں جاری ایشین والی بال میں چائنیز تائپے کی فلپائن کے خلاف فتح کے بعد پاکستان نے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی جگہ بنا لی ہے، پاکستانی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں فلپائن کو 1-3 سے شکست سے دو چار کیا تھا، اس کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہو گئی تھی، پاکستان اپنا دوسرا میچ آج چائنیز تائپے کے خلاف کھیلے گا، جو کہ گروپ کی ٹاپ پوزیشن کے لیے انتہائی اہم ہے، اس میچ کی ونر ٹیم گروپ میں پہلی پوزیشن پر آ جائے گی، والی بال ٹیم کی شاندار پرفارمنس پر پاکستانی شائقین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply