ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

0
204
ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

پاکستان کی انڈر ایٹین ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہانگ کانگ کو 0-8 سے شکست دے دی ہے، پاکستان اور ہانگ کانگ میں یہ میچ چین کے شہر داژو میں کھیلا گیا تھا، پاکستان نے شروع سے ہی حریف ٹیم پر اپنا دباؤ برقرار رکھا اور یک طرفہ مقابلے کے بعد بڑی فتح حاصل کر لی۔

پاکستان گروپ A میں شامل ہے، اس گروپ میں پاکستان کا چین، سری لنکا ، بنگلہ دیش، چین اور ہانگ کانگ سے مقابلہ ہو گا، پاکستان اب اپنا اگلا میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گا، جب کے اس کے بعد 8 جولائی کو بنگلہ دیش اور 9 جولائی کو چین کے خلاف میچ کھیلے گا۔

Leave a reply