“ایشیاکاشہزادہ: ٹوکیو نےسب کوحیران کردیا؟”

دنیا بھر کے شہروں کی کشش میں ہر فرد کے لیے معیار مختلف ہوتا ہے۔ کچھ لوگ مصروف بازاروں، مناسب قیمت والے کھانوں اور سہولیات کو اہمیت دیتے ہیں جبکہ دیگر کے نزدیک سرسبز مقامات، خوش مزاج مقامی آبادی اور سماجی ہم آہنگی ایک شہر کو بہتر بناتی ہے۔
ڈیٹا اینالسٹ کمپنی یورو مانیٹر انٹرنیشنل نے 2025 کے لیے ٹاپ 100 سٹی انڈیکس جاری کیا ہے جس میں شہروں کا جائزہ سیاحت، استحکام، معیشت، صحت اور تحفظ جیسے عوامل کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔
فہرست کے مطابق:
پیرس 2025 کا دنیا کا بہترین شہر قرار پایا۔
لندن دوسرے اور میڈرڈ تیسرے نمبر پر رہے۔
ٹوکیو تیسرے نمبر پر رہتے ہوئے ایشیا کا بہترین شہر بھی قرار پایا۔
روم، میلان، نیویارک اور ایمسٹرڈیم بالترتیب چوتھے سے ساتویں نمبر تک رہے۔
بارسلونا، سنگاپور اور سیئول آٹھویں، نویں اور دسویں پوزیشن پر شامل ہوئے۔
غیرملکی سیاحوں کی آمد کے لحاظ سے تیار کی گئی الگ درجہ بندی میں:
بینکاک سب سے آگے رہا۔
اس کے بعد ہانگ کانگ، لندن، میکاؤ، استنبول اور دبئی دوسرے سے چھٹے نمبر تک رہے۔
مکہ ساتویں اور انطالیہ آٹھویں نمبر پر آئے۔
پیرس نویں جبکہ کوالالمپور دسویں پوزیشن پر رہا۔
یہ فہرست شہری ترقی، معیارِ زندگی اور بڑھتی ہوئی سیاحتی سرگرمیوں کے بدلتے ہوئے عالمی رجحانات کی عکاس ہے۔







