
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے گلستان جوہر تھانے میں کار چھڑوانے کے معاملے پر پولیس اور وکلا کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی جس کے بعد وکلا نے تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ ایس ایچ او گلستان سمیت 15 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کراچی کے تھانہ گلستان جوہر میں پولیس اور وکلا کے درمیان جھگڑے کا مقدمہ ایڈووکیٹ قادر بخش کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں ایس ایچ او گلستان جوہر راجہ تنویر سمیت 15 سے زائد اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں دہشت گردی، اقدام قتل، تشدد سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔









