ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتےہیں؛ پاکستان

0
157
ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتےہیں؛ پاکستان

ہاٹ لائن نیوز : ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ایران پراسرائیلی حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہاہے کہ اسرائیلی فوجی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، اور علاقائی امن و استحکام کیلیے نقصان دہ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ حملے پہلے سے ہی غیر مستحکم خطے میں کشیدگی میں اضافہ کر رہے ہیں اور اسرائیل تنازعہ میں اضافے کا تمام تر ذمہ دارہے۔

Leave a reply