ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے نیوی کمانڈر علی رضا تنگسیری شہید

0
35
ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے نیوی کمانڈر علی رضا تنگسیری شہید

ایران نے تصدیق کی ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے بحریہ کمانڈر، ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری، حالیہ دفاعی کارروائیوں کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد شہید ہوگئے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق تنگسیری ایران کے ساحلی علاقوں اور جزائر پر دفاعی پوزیشنز مضبوط کرنے کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا کہ وہ ایک تجربہ کار اور محنتی کمانڈر تھے جنہوں نے طویل عرصے تک خدمات انجام دیں اور حالیہ کشیدگی میں اہم کردار ادا کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دشمن کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرتے بلکہ مزید مضبوط بناتے ہیں، اور دفاعی آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے، خاص طور پر آبنائے ہرمز کے محاذ پر۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ حملوں کے نتیجے میں ایران میں شہدا کی تعداد 2,076 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 216 بچے اور 250 طلبہ و اساتذہ شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 26,500 سے زائد ہے، اور حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور دفاعی اقدامات جاری ہیں۔

Leave a reply