ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانی سپرد خاک

0
165
ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانی سپرد خاک

ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانی سپرد خاک

تفصیلات کے مطابق ایران کے صوبے سیستان میں قتل ہونے والے افراد کی میتیں ان کے آبائی گھروں میں پہنچائی گئیں، میتیں گھروں میں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا، مقتولین کے ورثاء اور اہل علاقہ سمیت ہر آنکھ اشکبار اور ہر فرد سوگ میں تھا۔

خانقاہ شریف سے تعلق رکھنے والے ایک ہی فیملی کے 5 افراد دلشاد، دانش، عامر، جعفر اور نعیم کی نماز جنازہ خانقاہ شریف میں اداکی گئی، جس میں اراکین اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کےافسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تمام مقتولین کی لاشوں کو آج صبح 3 بجے خصوصی پرواز کے زریعے بہاولپور ائرپورٹ لایا گیا اور وہاں سے ان کے ورثاء کے حوالے کرکے ان کے آبائی علاقوں میں بھیج دیا گیا، یہ پاکستانی کئی سال سے ایران میں کار ورکشاپ میں کام کرتے تھے۔

Leave a reply