ایران میں سپریم لیڈر کی یاد میں خصوصی الوداعی تقریب کا آغاز آج رات سے

0
45
ایران میں سپریم لیڈر کی یاد میں خصوصی الوداعی تقریب کا آغاز آج رات سے

ایران کے دارالحکومت تہران میں مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آج رات ایک خصوصی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ تقریب تین روز تک جاری رہے گی، جبکہ جنازے کے جلوس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ایران کی اسلامی تبلیغاتی کونسل کے سربراہ حجت الاسلام محمودی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عوام آج رات 10 بجے سے تہران کے امام خمینی مصلیٰ میں مرحوم رہنما کے جسدِ خاکی کی آخری دیدار کر سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مصلیٰ عام شہریوں کے لیے کھلا رہے گا اور لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام بھرپور انداز میں تقریب میں شریک ہو کر اپنی عقیدت کا اظہار کریں گے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق 86 سالہ آیت اللہ علی خامنہ ای ہفتے کے روز فضائی حملوں میں جاں بحق ہوئے تھے۔ کونسل کے سربراہ کے مطابق جنازے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں

Leave a reply