ایران اور پاکستان کا اقتصادی زون کے قیام کافیصلہ کر لیا گیا

0
247
ایران اور پاکستان کا اقتصادی زون کے قیام کافیصلہ کر لیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : ایران اور پاکستان کےدرمیان معاشی تعلقات کے 1 نئے دور کا آغاز ہو گیا مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ ہو گیا ہے، وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ ایم ۔او۔ یو پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی، ایم۔ او۔ یو کے لیے سرکولیشن سمری پر وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی، مفاہمت کی یادداشت پر ایرانی صدر کے دورہ کے دوران دستخط ہوں گے۔

دونوں ممالک نےمفاہمت کی یادداشت کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے، دونوں ممالک میں خصوصی اقتصادی زون کا قیام ریمدان گبد سرحد پر ہوگا، یہ اقتصادی زون گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر قائم ہو گا، خصوصی اقتصادی زون کےقیام سےدونوں ممالک کے معاشی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

Leave a reply