ایران: امریکہ کی روسی تیل پر موقف میں تضاد، یورپ کی توقعات افسوسناک قرار

تہران – ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ نے کئی مہینوں تک بھارت پر دباؤ ڈالا کہ وہ روس سے تیل نہ خریدے، مگر حالیہ عالمی حالات میں امریکہ خود دوبارہ روسی تیل خریدنے کی درخواست کر رہا ہے۔
عراقچی نے اس موقع پر یورپی ممالک کی توقعات پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ یورپ کو یہ خام خیالی تھی کہ روس کے خلاف اقدامات میں انہیں امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہوگی، لیکن یہ تصور افسوسناک اور غیر حقیقی نکلا۔
عراقچی کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں روسی تیل کی طلب اور رسد کے حوالے سے امریکہ کا رویہ متضاد اور حکمت عملی میں واضح تضاد ظاہر کرتا ہے، جس سے یورپی ممالک کے منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں۔









