ایران-امریکا-اسرائیل کشیدگی اور بابا وانگا کی پیشگوئی

0
47
ایران-امریکا-اسرائیل کشیدگی اور بابا وانگا کی پیشگوئی

ہالیہ دنوں میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی شدید ہو گئی ہے۔ حملوں میں کئی اہم شخصیات شہید ہو گئی ہیں اور ایران کی جانب سے جوابی کارروائیاں جاری ہیں، جس کے باعث خطے کے حالات انتہائی غیر مستحکم ہو گئے ہیں۔
ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ بلغاریہ کی نابینا نجومی بابا وانگا کی پیشگوئیوں کی جانب توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ وانگا 1996 میں وفات پا گئی تھیں، لیکن ان کی کئی پیشگوئیاں آج بھی زیر بحث ہیں۔
وانگا کے ماننے والوں کے مطابق، انہوں نے 2026 کے اوائل میں ایک بڑی جنگ کی پیشگوئی کی تھی، جو مشرق سے شروع ہوگی۔ اس پیشگوئی کے مطابق، یہ تنازع دنیا کے مغربی حصوں کو سب سے زیادہ متاثر کرے گا، اور یورپ میں زمین کی حالت شدید خراب ہو سکتی ہے، جس سے معاشرتی اور اقتصادی مشکلات میں اضافہ متوقع ہے۔
مزید پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ روس ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھرے گا اور ممکنہ تنازعات کے بعد عالمی اثر و رسوخ کے توازن میں تبدیلی آئے گی۔
سوشل میڈیا پر صارفین اس پیشگوئی کو موجودہ کشیدگی سے جوڑ کر بحث کر رہے ہیں، تاہم ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ پیشگوئیاں محض قیاس پر مبنی ہوتی ہیں اور موجودہ حالات پر یقین کے ساتھ فیصلہ کرنا ضروری ہے۔

Leave a reply