ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی حملے پر سخت ردعمل، 160 طالبات کی قبروں کی تصویر شیئر

0
55
ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی حملے پر سخت ردعمل، 160 طالبات کی قبروں کی تصویر شیئر

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مبینہ امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والی 160 طالبات کی قبروں کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیر خارجہ نے لکھا کہ یہ وہ “ریسکیو” ہے جس کا ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی عوام سے وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں کا ضیاع ناقابلِ برداشت ہے اور اس پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔
وزیر خارجہ کے مطابق جاں بحق ہونے والی طالبات کو میناب کے ایک مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔
یاد رہے کہ اس واقعے سے متعلق بین الاقوامی سطح پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، تاہم مکمل تفصیلات اور آزاد ذرائع سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔

Leave a reply